پی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 88 پوائنٹس کی پر آگیا

پی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 88 پوائنٹس کی پر آگیا
پی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 88 پوائنٹس کی پر آگیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منفی رجحان رہا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نہ صرف کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا بلکہ کے ایس ای 100 انڈیکس بھی 48 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (منگل کو) 139 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث انڈیکس 48 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 کروڑ 67 لاکھ 910 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 5 ارب 66 کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار 232 روپے رہی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 126 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ، 219 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 20 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

مزید : بزنس


loading...