بھارتی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا گیا
بھارتی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا گیا

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو ویلامیکی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت کی جانب سے عام معافی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی لیکن اس کے باوجود بھی انہیں حراست میں لے لیا گیاہے ،راکھی ساونت کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ ’میں پوری ویلامیکی برادری سے معافی مانگنا چاہتی ہوں ،لیکن میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا میں نے صرف وہی کہا جو مجھے سکول میں بتایا گیا اور اگر کسی کی اس سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں ۔‘

بھارتی عدالت کی جانب سے راکھی ساونت کو 9مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے حکم دیا گیاتھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے ۔کیس کی اگلی سماعت 10اپریل کو ہو گی ۔

واضح رہے کہ ویلامیکی سنسکرت ادب کے شاعر ہوئے ہیں اور یہ ہندو مذہبی کتاب رامائن کے مصنف بھی ہیں ۔بھارتی متنازعہ اداکارہ نے انہی کے حوالے بیان جاری کیا جس پر ویلامیکی برادری ان پر آگ بگولہ ہو گئی اور انہوں نے پولیس میں شکایات درج کروائیں ۔

مزید : تفریح


loading...