وہ ایک کام جو شادی شدہ افراد کو اپنی بیگم یا شوہر کے ساتھ ہرگز نہیں کرنا چاہیے، سائنسدانوں نے سختی سے خبردار کردیا

وہ ایک کام جو شادی شدہ افراد کو اپنی بیگم یا شوہر کے ساتھ ہرگز نہیں کرنا ...
وہ ایک کام جو شادی شدہ افراد کو اپنی بیگم یا شوہر کے ساتھ ہرگز نہیں کرنا چاہیے، سائنسدانوں نے سختی سے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کی باہم بے وفائی پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں جن میں اس کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ اب ایک نئی تحقیق میں ازدواجی تعلقات کی ماہر نے بے وفائی کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے جس کے متعلق کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کنگ نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ”میاں بیوی میں سے جو فریق زیادہ آمدنی گھر لا رہا ہو اور دوسرا فریق اس کی عزت نہ کرے، تو ممکنہ طور پر زیادہ کمانے والا شریک حیات بے وفائی کی طرف راغب ہو جاتا ہے۔“

’جو مَرد اپنی بیگم سے اس ایک بات پر بحث نہیں کرتے، اُن کی شادی شدہ زندگی سب سے زیادہ خوشگوار ہوتی ہے‘ سائنسدانوں نے پرسکون زندگی کا راز بتادیا، جان کر تمام شوہر اس مشورے پر عمل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
انڈیا کنگ کا مزید کہنا تھا کہ ”زیادہ کمائی لانا بے وفائی کی علامت نہیں ہوتا۔ اگر زیادہ کمائی کرنے والے فریق کو اس کا شریک حیات عزت و تکریم دے، اس کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرے تو اس کے بے وفائی کی طرف راغب ہونے کے امکانات انتہائی محدود رہتے ہیں۔ بالخصوص بیوی کے لیے اپنے زیادہ کمانے والے شوہر کی عزت کرنا بہت اہم ہوتا ہے۔ عزت مردوں کے لیے آکسیجن کا کام کرتی ہے، وہ عزت کے آرزومند ہوتے ہیں۔ اگر بیوی شوہر کی عزت کرے گی تو بدلے میں وہ اسے عزیزازجان رکھیں گے۔مرد اپنے کردار سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں اپنی بیوی کو تحفظ دینا ہے اور کما کر لانا ہے۔ خواتین کا کردار یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر سے اس کی کمائی خوش اسلوبی سے حاصل کریں۔ اس کی ممنون رہیں اور اس کی کاوشوں کی تعریف کرتی رہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -