سیکریٹری داخلہ کوعہدے سےہٹادیاگیا , عارف احمدخان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےحوالے:ترجمان وزارت داخلہ

سیکریٹری داخلہ کوعہدے سےہٹادیاگیا , عارف احمدخان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ...
سیکریٹری داخلہ کوعہدے سےہٹادیاگیا , عارف احمدخان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےحوالے:ترجمان وزارت داخلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان کی خدمات چھٹی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی،عارف خان نے ملائیشین آرمی کے وفد کو پاکستان آمد پر آن ارائیول پرمٹ جاری کیے تھے جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ میری اجازت کے بغیر کیوں جاری کیے گئے ۔عارف خان نے کہا کہ میں نے یہ قانون کے مطابق جاری کیے اور مجھے اختیار حاصل ہے ۔جس پر چوہدری نثار نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فالو نہیں کر سکتے تو کہیں اور چلے جائیں جس پر انہوں نے ایک مہینے چھٹی کی درخواست دی ۔تاہم اب ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ عارف خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں اور وزیراعظم نے باقاعدہ اس کی منظوری بھی دیدی ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق محمود خان کو سیکریٹری داخلہ کا چارج دے دیا گیا ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اعلان کیا تھا کہ جو ملک ہمارے ساتھ جیسا سلوک کرے گا ہم بھی ویسا ہی کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...