’میری اس ایک شرمناک تصویر نے میری جان بچالی کیونکہ اسے دیکھتے ہی لوگوں نے۔۔۔‘ 21 سالہ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

’میری اس ایک شرمناک تصویر نے میری جان بچالی کیونکہ اسے دیکھتے ہی لوگوں ...
’میری اس ایک شرمناک تصویر نے میری جان بچالی کیونکہ اسے دیکھتے ہی لوگوں نے۔۔۔‘ 21 سالہ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی لیتے ہوئے نوجوانوں کے جان سے جانے کی خبریں آتی رہتی ہیں تاہم اب برطانیہ سے اس کے برعکس خبر آ گئی ہے جہاں سیلفی نے ایک لڑکی کی جان بچا لی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 21سالہ کلوئی جورڈن نامی اس لڑکی نے مختصر ترین لباس میں انتہائی شرمناک سیلفی بنائی جس میں اس کا لگ بھگ تمام جسم برہنہ تھا۔ جب اس نے تصویر کو غور سے دیکھا تو اسے اپنے پیٹ کے اوپری حصے پر ایک بڑے سائز کا مسہ نظر آیا۔ اس نے جب اس پر غور کیا تو اسے اندیشہ لاحق ہوا اور وہ ڈاکٹر کے پاس چلی گئی۔

وہ آدمی جس پر شراب اثر نہیں کرتی، ایک دن ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو جسم میں گردوں کی جگہ پر ایسی چیز نظر آگئی کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کسی ڈاکٹر نے بھی نہ سوچا تھا کہ کوئی ایسا انسان بھی ہوسکتا ہے جس کی۔۔۔

ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ یہ مسہ دراصل جلدکے کینسر کی ایک قسم میلانوما (Melanoma)کے باعث بنا ہے۔ جلد کے اس خطرناک ترین کینسر میں مبتلا ہونے کا سن کر کلوئی جورڈن کو شدید جھٹکا لگا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مسہ نکال دیا اور علاج کے بعد اب وہ صحت مند ہو چکی ہے۔ والورہیمپٹن کی رہائشی کلوئی جورڈن کا کہنا ہے کہ ”اگر میں سیلفی نہ لیتی تو کبھی اس مسے کی طرف میرا دھیان نہ جاتا اور مجھے اس وقت معلوم ہوتا جب کینسر پوری طرح پھیل چکا ہوتا۔ اس سیلفی نے میری جان بچا لی ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...