کس اسلامی ملک کے بازار میں چمگادڑ، چوہے اور بندر سرعام بیچے جارہے ہیں جنہیں لوگ مزے لے کر کھاتے ہیں؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کس اسلامی ملک کے بازار میں چمگادڑ، چوہے اور بندر سرعام بیچے جارہے ہیں جنہیں ...
کس اسلامی ملک کے بازار میں چمگادڑ، چوہے اور بندر سرعام بیچے جارہے ہیں جنہیں لوگ مزے لے کر کھاتے ہیں؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  


جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہے، سانپ اور دیگر اسی نوع کے کراہت آمیز جانوروں کا گوشت کھانے کی روایت عموماً غیرمسلم ممالک میں پائی جاتی ہے لیکن اب ایک ایسے مسلم اکثریتی ملک میں یہ چیزیں کھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ آپ سن کر ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ اسلامی ملک انڈونیشیاءہے جہاں چوہے، چمگادڑیں، سانپ، اژدھے، حتیٰ کہ بندر تک بازاروں میں ایسے فروخت ہوتے ہیں جیسے ہمارے ہاں بکرے یا مرغی کا گوشت۔

دنیا کا وہ انوکھا ترین قبیلہ جہاں خواتین اپنے جسم کو ڈھانپنے کیلئے کپڑے یا پتے نہیں پہنتیں بلکہ اس پر ایسی چیز لگاتی ہیں کہ جان کر دنیا حیران پریشان رہ جائے

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیاءکے بازاروں میں ان جانوروں اور حشرات کا گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کی تصاویرمنظرعام پر آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکانداروں نے بڑے سلیقے سے مردہ چوہے، چمگادڑیں، بندر، بن مانس، اژدھے اور ہر طرح کے ایسے کریہہ جانور سجا رکھے ہیں اور لوگ بڑے اشتیاق سے خرید رہے ہیں۔تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ دکانیں غیرمسلموں کی ملکیت ہیں اور ان کے خریدار بھی غیرمسلم ہی ہیں، جنہیں حکومت کی طرف سے ان جانوروں کے گوشت کی خریدوفروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...