اگر آپ دیکھنے میں خوبصورت ہیں تو شادی کے بعد آپ اس انتہائی افسوسناک مسئلے میں پھنس جائیں گے۔۔۔ سائنسدانوں نے آج تک کی سب سے تشویشناک تحقیق کے نتائج بے نقاب کردئیے

اگر آپ دیکھنے میں خوبصورت ہیں تو شادی کے بعد آپ اس انتہائی افسوسناک مسئلے میں ...
اگر آپ دیکھنے میں خوبصورت ہیں تو شادی کے بعد آپ اس انتہائی افسوسناک مسئلے میں پھنس جائیں گے۔۔۔ سائنسدانوں نے آج تک کی سب سے تشویشناک تحقیق کے نتائج بے نقاب کردئیے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت لوگ یقینا اپنی خوبصورتی پر نازاں ہوتے ہیں لیکن اب ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس کے متعلق ایسا تشویشناک انکشاف کر دیا ہے کہ خوبصورت لوگ پریشان ہو کر رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ خوبصورت لوگوں کی ازدواجی زندگی مسائل سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی طرف دوسرے لوگ بہت زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ نتیجتاًممکنہ طور پراکثر خوبصورت لوگوں کی شادیاں طلاق پر منتج ہوتی ہیں۔

امیر ترین جیون ساتھی کی تلاش کا وہ طریقہ جس پر عمل کرکے آپ کی زندگی بدل جائے گی

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خواتین کو ایئربک میں سے سب سے پرکشش مردوں کی تصاویر منتخب کرنے کو کہا۔ ان خواتین نے جن مردوں کی تصویروں کا انتخاب کیا، سائنسدانوں نے ان مردوں کی ازدواجی زندگی کے حالات کا تجزیہ کیا۔ نتائج میں یہ ثابت ہوا کہ جن مردوں کو خواتین نے منتخب کیا تھا ان میں سے اکثر کی شادی شدہ زندگی انتہائی مختصر اور مسائل سے بھرپور تھی۔ اس کے برعکس جن مردوں کی تصاویر خواتین نے منتخب نہیں کی تھیں ان میں سے اکثر کی ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار اور طویل تھی۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کرسٹین ما کیلمز کا کہنا تھا کہ ”شادی کے لیے خوبصورت شریک حیات کو منتخب کرنے کی کئی اچھی وجوہات ہوتی ہیں کیونکہ کسی بھی مرد کا متوازن چہرہ اس کی صحت مندی کی علامت ہوتا ہے۔ خواتین میں خوبصورتی اس بات کی عکاس ہوتی ہے کہ وہ اچھے ہارمونز کی مالک ہیں جو افزائش نسل کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔لیکن جب ازدواجی تعلق کی بات آتی ہے تو مردوں کی دلکشی اور خواتین کی خوبصورتی اس پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ خوبصورت اور دلکش لوگوں کا ازدواجی تعلق عموماً مسائل سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے ٹوٹنے کے امکانات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک اور حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ بھی انکشاف کر رکھا ہے کہ ذہین مردوں کے اپنی شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور ذہین خواتین کے اپنے شوہر سے بے وفائی کرنے کے امکانات اس سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...