’400 سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ چیز پوری رفتا ر سے زمین سے ٹکرانے آرہی ہے۔۔۔‘ ناسا نے انتہائی خطرناک اعلان کردیا

’400 سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ چیز پوری رفتا ر سے زمین سے ٹکرانے آرہی ہے۔۔۔‘ ...
’400 سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ چیز پوری رفتا ر سے زمین سے ٹکرانے آرہی ہے۔۔۔‘ ناسا نے انتہائی خطرناک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی سیارے کے زمین سے ٹکرانے اور زمین پر زندگی کے خاتمے کی پیش گوئی کئی بار منظرعام پر آ چکی ہے، تاہم امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اب ناسا نے بھی اس حوالے سے انتہائی خطرناک اعلان کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ تین سیارے زمین سے ٹکرانے کے لیے تیزی سے ہماری طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ سیارے 400سال بعد زمین کے خطرناک حد تک قریب آ رہے ہیں۔ ان میں سے ایک سیارے کا نام 2014 JO25ہے جو 19اپریل کو زمین کے قریب ترین آئے گا۔

’یہ چیز دنیا سے ٹکرائے گی اور ایک ہی جھٹکے میں تمام جاندار مارے جائیں گے‘ ناسا نے اب تک کی خطرناک ترین وارننگ جاری کردی، دنیا کو خبردار کردیا
رپورٹ کے مطابق JO25ایک کلومیٹرچوڑا سیارہ ہے۔ دیگر دو سیاروں کے نام 2003 BD44اور 1999 CU3 ہیں اور ان دونوں کی چوڑائی دو کلومیٹر ہے۔یہ دونوں سیارے بھی رواں سال زمین کے قریب سے گزریں گے۔ ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”یہ تینوں سیارے رواں سال زمین کے انتہائی قریب آئیں گے لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ زمین سے ٹکرائے بغیر محفوظ فاصلے سے گزر جائیں گے۔ تاہم اس طرح کا واقعہ 480سال قبل رونما ہوا تھا اور آئندہ 2091ءمیں ہو گا۔یہ سیارے باقاعدگی کے ساتھ عطارد اور زہرہ کے انتہائی قریب سے گزرتے رہتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -