آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی غلط تشریح کرنے پر پیمرا کا اے آر وائے نیوز کو نوٹس

آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی غلط تشریح کرنے پر پیمرا کا اے آر وائے نیوز ...
آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی غلط تشریح کرنے پر پیمرا کا اے آر وائے نیوز کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاک فوج کے سربراہ اور عمران خان کی ملاقات کی غلط تشریح کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے پر اے آر وائے نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائے نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام دی رپورٹرز کے میزبانوں سمیع ابراہیم، صابر شاکر اور عارف حمید بھٹی کی جانب سے مسلح افواج کے سپہ سالار کی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ سے ملاقات کو ایک مخصوص زاویہ دیا گیا اور جمہوری حکومت اور افواجِ پاکستان کے مابین تعلقات سے متعلق شکوک و شبہات ابھارنے کی کوشش کی گئی جو آئی ایس پی آر کی جاری کردہ ٹویٹ کی غلط اور گمراہ کن توجیح ہے۔پروگرام میں تجزیے کے ذریعے فوج کے سربراہ کی آئین سے کمٹنمنٹ کے حوالے سے بد گمانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا واحد مقصد فوج اور جمہوری حکومت میں خلیج پیدا کرنا ہے۔

سی پیک خطے کی ترقی کا ضامن، پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ
پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دی رپورٹرز پروگرام میں کیے جانے والے تبصرے پر 11 اپریل تک جواب جمع کرایا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو اے آر وائے نیوز پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے یا مذکورہ پروگرام کی نشریات معطل کی جا سکتی ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی پر پیمرا کے سیکشن 30 کے تحت اے آروائے نیوز کا لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات 1گھنٹہ جاری رہی، دہشت گردی کی حالیہ لہر، آئی ڈی پیز ، افغان مہاجرین کے مسئلے اور قومی و بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی: ترجمان تحریک انصاف
واضح رہے کہ جمعہ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی اور مذکورہ پروگرام میں اسی ملاقات پر تبصرہ کیا گیا تھا، اس ملاقات کا احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

اسلام آباد -