جماعت الاحرار کے 8دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے
بوئے دہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی علاقے بوئے دہ میں جماعت الاحرار کے 8دہشت گردوں ہتھیار ڈالے، جماعت سے منسلک دیگر دہشت گرد جلد ہتھیارڈال سکتے ہیں۔
آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی غلط تشریح کرنے پر پیمرا کا اے آر وائے نیوز کو نوٹس
نجی ٹی وی سماءنیوز نے عسکری حکام کے حوالے سے کہا کہ جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے۔ اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمنوں نے گمراہ کرکے حملوں پر اکسایاتھا۔دہشتگردی پر ضمیر ملامت کررہا ہے،یہ مذہب کے بھی خلاف ہے۔ حکام کے آگے ہتھیار ڈالنے والوں کاتعلق ولی الرحمان گروپ سے ہے۔
سی پیک خطے کی ترقی کا ضامن، پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ
عسکری حکام نے بتایا کہ جماعت سے منسلک دیگر دہشتگرد جلد ہتھیارڈال سکتے ہیں،بھٹکنے والے دہشت گرد خود کو حکام کے حوالے کردیں۔