پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور پاﺅنڈ کی قیمتوں میں دس پیسے کی کمی

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور پاﺅنڈ کی قیمتوں میں ...
پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور پاﺅنڈ کی قیمتوں میں دس پیسے کی کمی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 106 روپے 60 پیسے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بھی دس پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پاکستان روپے کی قدر مستحکم رہی ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی اور اس کی قیمت فروخت 106 روپے 60 پیسے جبکہ قیمت خرید 106 روپے 5 پیسے ہوگئی ۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت فروخت 133 روپے 25 پیسے اور قیمت خرید 131 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس کیا رہے ؟ جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید : بزنس


loading...