سرتاج عزیزکی برطانوی پارلیمانی وفد سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دو طر فہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرخارجہ سینیٹر سرتاج عزیزنے برطانوی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی جس کے دوران مختلف شعبوں میں دو طر فہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی غلط تشریح کرنے پر پیمرا کا اے آر وائے نیوز کو نوٹس
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے برطانوی وفد کو مختلف شعبوں میں پیشرفت اورخطے کے امن و استحکام کے لیے کی گئی پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں میں عوامی سطح پررابطوں، تجارت سرمایہ کاری کے اموراورکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔