’یہ دو افراد آئے اور انہوں نے ہم دونوں بہنوں کو باتھ روم بند کیا اور پھر۔۔۔‘

’یہ دو افراد آئے اور انہوں نے ہم دونوں بہنوں کو باتھ روم بند کیا اور پھر۔۔۔‘
’یہ دو افراد آئے اور انہوں نے ہم دونوں بہنوں کو باتھ روم بند کیا اور پھر۔۔۔‘

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کی عدالت نے دو افراد کو دو لڑکیوں کے ساتھ برا سلوک کرنے اور ان کے گھر میں گھس کر چوری کرنے کے الزام میں تین تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے اور سزا پوری کرنے کے بعد انہیں ان کے ملک ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطا بق دو نائجیرین بہنوں میں سے ایک 27سالہ لڑکی کا کہناہے کہ وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں کہ کسی نے دروازے پر دستک دی اور جب میں نے دروازہ کھولا تو دونوں افراد نے مجھے دھکا دیا اور کمرے میں داخل ہو گئے ،انہوں نے ہمیں کھینچتے ہوئے باتھ روم میں بند کر دیا ۔دونوں افراد کی عمریں 33سال کے قریب ہیں اور وہ لڑکیوں کے بیگز سے پیسے چرانے کے بعد فرار ہو گئے جبکہ انہوں نے لڑکیوں کے انتہائی قیمتی دستاویزات بھی جلا دیئے ۔

پولیس کا کہناہے کہ ان دونوں افراد میں سے ایک شخص نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی ملاقات ایک خاتون سے آن لائن ہوئی جس کے بعد خاتون نے انہیں پتا بھیجا اور ہم فحش تعلقات قائم کرنے کیلئے وہاں چلے گئے ،جب ہم وہاں پہنچے تووہاں تین لڑکیاں موجود تھیں جن میں سے ایک نے ہمیں کہا کہ تمہاری جیب میں جتنے پیسے ہیں نکال کر رکھ دو اور انہوں نے ہمیں دھمکایا بھی ،اس کے بعد اس خاتون نے کہا ہم تینوں میں سے کسی ایک لڑکی کو پسند کر لو ۔پولیس افسر کا کہناتھا کہ ان افراد نے بتایا کہ انہوں نے ان خواتین کی پیشکش ٹھکرا دی اور وہاں سے چلے گئے جس کے بعد انہوں نے اپنے پیسے واپس لینے کیلئے دوست کی مدد حاصل کی اور وہ دوبارہ ہوٹل واپس گئے اور پرس لے کر آ گئے ۔

مزید : عرب دنیا


loading...