’میرے بچے کی 4 سال کی عمر میں موت ہوگئی، برسی پر اس کی قبر پرگئی، میں نے خواہش کی کہ اپنی کوئی نشانی دکھا دو تو اچانک۔۔۔‘ 45 سالہ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا حیران پریشان رہ گئی

’میرے بچے کی 4 سال کی عمر میں موت ہوگئی، برسی پر اس کی قبر پرگئی، میں نے خواہش ...
’میرے بچے کی 4 سال کی عمر میں موت ہوگئی، برسی پر اس کی قبر پرگئی، میں نے خواہش کی کہ اپنی کوئی نشانی دکھا دو تو اچانک۔۔۔‘ 45 سالہ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا حیران پریشان رہ گئی

  


لندن (نیوز ڈیسک) کمسنی میں دنیا سے رخصت ہو جانے والے بیٹے کی برسی کے موقع پر جب اس کی غمزدہ ماں نے اس کی کوئی نشانی دیکھنے کی آرزو کی تو واقعی ایک ایسی خوبصورت نشانی مل گئی کہ ہر کوئی فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گیا ہے۔

”میرے نو عمر بچے کو کینسر ہو گیا، علاج سے فرق نہ پڑا تو ڈاکٹروں سے چھپ چھپ کر اسے یہ غیرقانونی چیز دیتی رہی اور آج وہ صحت مند ہو گیا ہے“ خاتون نے ایسا راز بتا دیا کہ جان کر ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ میری رابنسن کا 4سالہ بیٹا جیک تین سال قبل یکم اپریل کے دن دنیا سے رخصت ہوگیا تھا۔ وہ دماغ کی رسولی کے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج کروانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن ننھے بچے کی مزید زندگی قدرت کو منظور نہ تھی۔ میری کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کی برسی قریب آتے ہی ان کا دل بہت بے چین ہونے لگا تھا۔ انہوں نے بتایا ”ہفتے کی صبح میرا دل اس کی یاد میں بہت تڑپ رہا تھا اور میں نے بلند آواز میں کہا ’جیک، پلیز ماں کو اپنی کوئی نشانی دکھاﺅ‘ اور میں سوچ رہی تھی کہ وہ مجھے ضرور نظر آئے گا۔ دوپہر کے بعد میں اس کی قبر پر گئی۔ میں جذبات سے مغلوب ہوکر اس کی قبر کے پاس گھاس پر بیٹھی تھی۔ پھر ایک ننھی سے چڑیا اڑتی ہوئی آئی اور میرے ارد گرد منڈلانے لگی۔ وہ میرے پاس آنا چاہ رہی تھی۔ میں نے اپنا موبائل فون نکال کر اس کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ پہلے وہ کتبے پر بیٹھ کر کچھ دیر تک مجھے دیکھتی رہی اور پھر اُڑ کر میرے ہاتھ پر آن بیٹھی۔ وہ کچھ دیر میرے کندھے پر بھی بیٹھی جیسے میرے کان میں کچھ کہنا چاہ رہی ہو۔ میری آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے اور میںا پنی سسکیوں پر قابو نہ رکھ پائی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے جیک کی جانب سے نشانی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...