’وہ پاکستانی 2 اور لوگوں کے ساتھ میرے فلیٹ میں داخل ہوا اور تلوار میری گردن پر رکھ کر کہنے لگا کہ ہم تمہاری بھابھی کو۔۔۔‘ دبئی میں پاکستانی شہری کے گھر میں گھس کر اپنے ہم وطن کی ہی ایسی شرمناک حرکت کہ ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوجائے

’وہ پاکستانی 2 اور لوگوں کے ساتھ میرے فلیٹ میں داخل ہوا اور تلوار میری گردن ...
’وہ پاکستانی 2 اور لوگوں کے ساتھ میرے فلیٹ میں داخل ہوا اور تلوار میری گردن پر رکھ کر کہنے لگا کہ ہم تمہاری بھابھی کو۔۔۔‘ دبئی میں پاکستانی شہری کے گھر میں گھس کر اپنے ہم وطن کی ہی ایسی شرمناک حرکت کہ ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوجائے

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) روزی کمانے کے لئے متحدہ عرب امارات جانے والا ایک پاکستانی نوجوان اپنے ہی ہم وطن اوباش شخص کی ایسی حیوانیت کا نشانہ بن گیا کہ سوچ کر ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

دبئی میں نیپالی نوجوان نے بھارتی کفیل کی گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، عدالت کے سامنے اعتراف جرم

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی شخص اپنے عراقی اور اماراتی ساتھی کے ہمراہ اپنے ہم وطن نوجوان کے فلیٹ میں گھسا اور نہ صرف اس پر تلوار سے حملہ کیا بلکہ اس کی بھابھی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق تینوں حملہ آور دروازے کا تالہ توڑکر اندر داخل ہوئے اور سیدھے ایک پاکستانی نوجوان کے کمرے میں گئے۔ انہوں نے نوجوان پر تلوار سے حملہ کیا اور جب وہ اپنی جان بچانے کے لئے باہر بھاگا اور بالکونی میں جاکر مدد کے لئے پکارنے کی کوشش کی تو وہ اسے پکڑ کر اندر لائے اور دوبارہ تلوار سے اس کی پشت پر وار کیا۔ بعد ازاں حملہ آوروں نے زخمی نوجوان کی بھابھی کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر 5ہزار درہم اور تین موبائل فون چھین لئے۔ ملزمان کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تاہم ان کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری ہے، جس کی اگلی سماعت 20 اپریل کو ہو گی۔

مزید : عرب دنیا


loading...