مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان برطانیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس،سیاسی اصلاحات پر بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان برطانیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے برطانوی وفدکوپاکستان میں پارلیمانی نظام اورسیاسی اصلاحات پر بریفنگ دی۔
واہگہ بارڈر پر تیز ہوائیں , بھارتی ترنگا زمین بوس ہوگیا
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پارلیمانی استحکام کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں،ارکان کے ساتھ ساتھ سٹاف کی استعدادکار میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ پائیدارترقی کے اہداف کے حصول کے لیے سیکریٹریٹ بھی قائم کردیاگیا ہے۔اجلاس میں برطانوی پارلیمانی وفدکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اب تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔