دبئی کے صحرا میں ڈرائیور کا ٹرک ریت میں پھنس گیا، پریشان حال کھڑا تھا کہ قریب آکر ایک گاڑی رکی اور نوجوان نکل کر اس کی مدد کرنے لگا، یہ نوجوان کون تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو ڈرائیور کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ جوان دراصل۔۔۔

دبئی کے صحرا میں ڈرائیور کا ٹرک ریت میں پھنس گیا، پریشان حال کھڑا تھا کہ قریب ...
دبئی کے صحرا میں ڈرائیور کا ٹرک ریت میں پھنس گیا، پریشان حال کھڑا تھا کہ قریب آکر ایک گاڑی رکی اور نوجوان نکل کر اس کی مدد کرنے لگا، یہ نوجوان کون تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو ڈرائیور کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ جوان دراصل۔۔۔

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب شہزادوں کا نام سنتے ہی ذہن میں عیش و عشرت اور عیاشی کا تصور ابھرتا ہے لیکن دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ایک منفرد مثال ہیں۔ انہیں عوامی شہزادہ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ عام لوگوں سے انتہائی قریبی تعلق رکھتے ہیں، جس کی مثالیں آئے روز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ایک ایسی ہی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب وہ ریت میں پھنسے ایک نامعلوم عربی ڈرائیور کی مدد کے لئے رک گئے اور اپنی لگژری مرسیڈیز استعمال کرتے ہوئے کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ڈرائیور کو مصیبت سے نجات دلائی۔ ان کی انسان دوستی نے نہ صرف ڈرائیور کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کے دل بھی جیت لیے۔

سیلفی بناتی اماراتی لڑکی کے ساتھ دبئی کے حکمران شیخ محمد نے ایسا کام کردیا کہ پورے ملک میں دھوم مچادی، سوشل میڈیا صارفین دیوانے ہوگئے

میل آن لائن کے مطابق ریت میں پھنسے 12 وہیل ٹرک کو نکالنے کے لئے شہزادے نے اپنی قیمتی مرسیڈیز AMG G63 گاڑی استعمال کی۔ ٹرک کو نکالنے کی کوشش میں ایک موقع پر ان کی مرسیڈیز بھی پھنس گئی اور اس موقع پر مزید گاڑیوں کی مدد بھی حاصل کرنا پڑی۔

شیخ حمدان برطانیہ کی ممتاز رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کے تعلیم یافتہ ہیں۔ وہ ناصرف ایک ماہر ڈرائیور ہیں بلکہ پیرا جمپنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں، اور رومانوی شاعری بھی لکھتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...