لاہوریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ، امام کعبہ الشیخ صالح آل طالب 9 اپریل کو لاہور تشریف لائیں گے

لاہوریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ، امام کعبہ الشیخ صالح آل طالب 9 اپریل کو ...
 لاہوریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ، امام کعبہ الشیخ صالح آل طالب 9 اپریل کو لاہور تشریف لائیں گے

  


ؒ لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اہل لاہور کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،6 اپریل کو پاکستان کے دورہ پر تشریف لانے والے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد  آل طالب اضاخیل نوشہرہ  میں جمعیت علما اسلام  (ف)کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کے بعد 9 اپریل کو لاہور کو بھی رونق بخشیں گے ،پاکستان علما کونسل اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مراکز کا دورہ کرنے کے ساتھ لاہور کے علما سے ملاقات اور راوی روڈ میں منعقدہ  کنونشن سے بھی خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اضاخیل نوشہرہ میں عالمی  صد سالہ اجتماع منقعد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے عالم اسلام کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ،اس اجتماع میں شامل ہونے کے لئے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد  آل طالب بھی 6 اپریل کو اسلام آباد تشریف لا رہے ہیں جہاں سے وہ اگلے روز  7  اپریل کو اضاخیل روانہ ہوں گے اور اجتماع میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیں گے اور پھر واپس اسلام آباد آ جائیں گے ۔امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب 9  اپریل کو مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان علما کونسل کی دعوت پر لاہور تشریف لائیں گے جہاں ان دونوں مذہبی جماعتوں کے مراکز کا دورہ کریں گے اور جید علما اور شہر کی اہم شخصیات سے تفصیلی ملاقات کے علاوہ مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں منعقدہ ’’اہل حدیث علما کنونشن ‘‘ سے بھی خطاب کریں گے ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حافظ عبد الکریم  کا کہنا ہے کہ  امام کعبہ شیخ صالح  بن محمد آل طالب اور دیگر  معزز سعودی مہمانوں کے اعزاز میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر استقبالیہ دیں گے ،اس سلسلہ میں امام کعبہ کی لاہور آمد پر ان کا شایان شان استقبال کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور ان کمیٹیوں نے معزز سعودی مہمانوں کے استقبالیہ تقریبات کی تیاریاں شروع  کر دی ہیں ۔دوسری طرف پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی مرکزی سیکرٹریٹ میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب ،سعودی وزیر مذہبی امور  الشیخ صالح  بن عبد العزیز آل شیخ اور دیگر سعودی مہمانوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ہے ،امام کعبہ پاکستان علما کونسل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پی یو سی کے ذمہ داران ، علما اور شہر کی اہم سیاسی ،حکومتی ،مذہبی اور صحافتی شخصیات سے ملاقات کریں گے ،اس موقع پر سعودی مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ بھی دیا جائے گا ۔    

مزید : قومی


loading...