’اس ’شہزادے‘ نے مجھ سے کہا تھا کہ 5 لاکھ ریال دو گے تو ابھی تمہیں۔۔۔‘ شہری کو ’سعودی شہزادے‘کی ایسی پیشکش کہ عدالت نے پکڑ کر جیل میں ڈلوادیا

’اس ’شہزادے‘ نے مجھ سے کہا تھا کہ 5 لاکھ ریال دو گے تو ابھی تمہیں۔۔۔‘ شہری ...
’اس ’شہزادے‘ نے مجھ سے کہا تھا کہ 5 لاکھ ریال دو گے تو ابھی تمہیں۔۔۔‘ شہری کو ’سعودی شہزادے‘کی ایسی پیشکش کہ عدالت نے پکڑ کر جیل میں ڈلوادیا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حالات سے تنگ آئے ایک سعودی شہری نے اپنی زندگی آسان کرنے کے لئے شہزادہ بننے کا فیصلہ کیا لیکن اس بدقسمت کو معلوم نہیں تھا کہ شہزادہ بن کر بھی کوڑے ہی کھانا پڑیں گے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے دھوکہ دہی کی نیت سے شہزاے کا روپ دھارا تھا لیکن لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہی کیا تھا کہ گرفتارہوگیا۔ ایک متاثرہ شخص نے جدہ کرمنل کورٹ میں درخواست دائر کی کہ جعلی شہزادے نے شاندار نوکری کا لالچ دے کر اس سے 5لاکھ ریال ہتھیالئے تھے۔ عدالت کی جانب سے بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے متاثرہ شخص سے 5لاکھ ریال لئے تھے، جس سے وہ مشرقی یورپ کے کسی ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا۔

’میری بیوی نے بے وفائی کے بعد ناجائز بچہ بھی پیدا کیا‘ اہم عرب ملک کا سفیر دہائی دیتا عدالت پہنچ گیا

عدالت نے جعلی شہزادے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کرائم کے الزام میں ایک سال قید، جبکہ شہزادے کا بہروپ بھرنے کے جرم میں چار ماہ قید اور 100 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...