’میں نے اپنی دلہن خود بنائی ہے اور آج اس سے شادی کررہا ہوں‘ دنیا کی انوکھی ترین شادی میں کس چیز کو دلہن بنادیا گیا؟ جان کر آپ کے بھی گال لال ہوجائیں گے

’میں نے اپنی دلہن خود بنائی ہے اور آج اس سے شادی کررہا ہوں‘ دنیا کی انوکھی ...
’میں نے اپنی دلہن خود بنائی ہے اور آج اس سے شادی کررہا ہوں‘ دنیا کی انوکھی ترین شادی میں کس چیز کو دلہن بنادیا گیا؟ جان کر آپ کے بھی گال لال ہوجائیں گے

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک انجینئر نے گزشتہ ہفتے اپنے والدین، عزیز و اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں ایک انتہائی خوبصورت دلہن سے شادی کرلی، جسے اس نے خود ہی بنایا تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق 31 سالہ انجینئر زینگ جیا جیا نے 2011ءمیں زی جیانگ یونیورسٹی سے مصنوعی ذہانت کے مضمون میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہواوے میں ملازمت کی لیکن پھر اپنے مصنوعی ذہانت کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے یہ ملازمت چھوڑ دی۔

گزشتہ سال انہوں نے اپنی روبوٹ دلہن ینگ ینگ کی تیاری کا آغاز کیا اور بالآخر اس خوبصورت گڑیا جیسی دلہن سے شادی کرلی۔ دلہن ینگ ینگ سادہ الفاظ کی ادائیگی کرسکتی ہے اور چینی زبان کے حروف اور کئی اقسام کی تصاویر کو بھی پہچان سکتی ہے۔ شادی کے موقع پر دلہن نے سیاہ رنگ کی عروسی پوشاک پہن رکھی تھی جبکہ چینی روایت کے مطابق سنہری پھولوں والا سرخ رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔

دنیا کا شرمناک ترین پارک کھولنے کا فیصلہ، جہاں پر جھولے نہیں لگائے جائیں گے بلکہ۔۔۔

شادی میں شرکت کرنے والے زینگ کے ایک دوست نے کیانگ جیانگ ایوننگ نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زینگ کے والدین ایک عرصے سے اس پر دباﺅ ڈال رہے تھے کہ وہ شادی کرلے، جس پر اس نے روبوٹ لڑکی سے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں زینگ کو ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن وہ اس کا دل توڑ کر کسی اور کے ساتھ چلی گئی جس کے بعد زینگ نے محبت کا خیال دل سے نکال دیا۔

زینگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو اپ گریڈ کرنا جاری رکھیں گے یہاں تک کہ وہ چلنے پھرنے، آزادانہ حرکت کرنے اور گھر کے کام کاج سنبھالنے کے قابل ہوسکے۔

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...