آئی جی اور سی سی پی او بتائیں ایک سال قبل لاپتہ ہونے والا انجینئر بازیاب کیوں نہیں ہوا؟ ہائی کورٹ

آئی جی اور سی سی پی او بتائیں ایک سال قبل لاپتہ ہونے والا انجینئر بازیاب کیوں ...
آئی جی اور سی سی پی او بتائیں ایک سال قبل لاپتہ ہونے والا انجینئر بازیاب کیوں نہیں ہوا؟ ہائی کورٹ

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 20سالہ نوجوان کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور سے 21 اپریل تک جواب طلب کر لیاہے۔

سعودی عرب میں نوکری نہ ملے تو نہ سہی، لیکن اب اس ایک کام کیلئے آپ باآسانی سعودی عرب جاکر کئی سال قیام کرسکیں گے، بڑی خبر آگئی

جسٹس عبدالعزیز نے شاد باغ کی رقیہ بانو کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے حافظ انصار ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا بیس سالہ انجینئر بیٹا حمزہ اقبال 30 مارچ 2016ءسے لاپتہ ہے، بیٹے کی بازیابی کے لئے پولیس حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن درخواستیں دینے کے باوجود پولیس بیٹا بازیاب نہیں کرایا جا رہا ،درخواست گزار کے بیٹے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور


loading...