انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بنچ اور با ر کے درمیان مکمل پیشہ ورانہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے ،چیف جسٹس ہائی کورٹ

انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بنچ اور با ر کے درمیان مکمل پیشہ ورانہ ہم آہنگی ...
انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بنچ اور با ر کے درمیان مکمل پیشہ ورانہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے ،چیف جسٹس ہائی کورٹ

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بنچ اور با ر کے درمیان مکمل پیشہ ورانہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے ،ہائیکورٹ بطورادارہ وکلاءکے وقار اور پیشہ ورانہ کردار پر مکمل یقین رکھتاہے .

لاہوریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ، امام کعبہ الشیخ صالح آل طالب 9 اپریل کو لاہور تشریف لائیں گے

انہو ں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزاپنے چیمبر میں وکلاءراہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملاقات کرنے والوں میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ملک عنائت اللہ اعوان، چیئرمین ایگزیگٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت بخاری،لاہورہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذولفقار علی، نائب صدر راشد جاوید لودھی،جنرل سیکرٹری عامرسعید ران، فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ ،لاہور بار کے صدرچودھری تنویراوردیگرممبران شامل تھے۔ وکلاءرہنماﺅں نے چیف جسٹس سے بنچ اوربار کے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ چیف جسٹس نے کہا انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بنچ اور با ر کے درمیان مکمل پیشہ ورانہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے، ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ بنچ اور بار کے درمیان پیشہ ورانہ تعلق کو فروغ دیا جائے۔

مزید : لاہور


loading...