متحدہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی جماعت ہے ، عوام کو مفاد پرست حکمرانوں کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا:عارف علوی

متحدہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی جماعت ہے ، عوام کو مفاد پرست حکمرانوں کا ...
متحدہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی جماعت ہے ، عوام کو مفاد پرست حکمرانوں کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا:عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  متحدہ کوئی سیاسی نہیں ہے بلکہ  دہشت گردوں کی جماعت ہے ،عوام کو اگر صحت تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات چاہیے تو انہیں ان مفاد پرست حکمرانوں کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا، تحریک انصاف اس لیے میدان میں نکلی ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے ،سندھ کا صوبہ وسائل سے مالا ہے  مگر حکومت کی نااہلیوں کے باعث یہ مسائلتسان بنا ہوا ہے۔

گلستان جوہر کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا یہی حال رہا تو بہت جلد سندھ میں بھی پی پی پی اور  زرداری ٹولے کا  صفایا ہو جائے گا ،جلسہ عام میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا  جبکہ جلسہ عام سے حلیم عادل شیخ ، فردوس شمیم نقوی ،جے پرکاش اوکرانی ،ڈاکٹر مسرور سیال،ڈاکٹر نیاز شیخ ،علی میر جت ،عبدالرسول بلالی او ر دیگر رہنماؤں نےبھی خطاب کیا۔

مزید :

کراچی -