پاکستان امن پسند ملک، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرنا چاہتا ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان امن پسند ملک، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرنا چاہتا ہے: ...
پاکستان امن پسند ملک، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرنا چاہتا ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

  


راولپنڈی / لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو بھارت کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرنا چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز سے خطاب کیا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو بھارت کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے اور قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے علاقائی صورتحال، سیکیورٹی مسائل اور پاکستان اور پاک فوج کی امن و استحکام کیلئے کوششوں کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں خطے کی ترقی میں سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شرکا نے آرمی چیف کے خیالات کی تعریف کی اور پاک آرمی کی امن و استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...