ساحل پر دیو ہیکل کچھوا دیکھ کر سیاح مبہوت ہوگئے

ساحل پر دیو ہیکل کچھوا دیکھ کر سیاح مبہوت ہوگئے
ساحل پر دیو ہیکل کچھوا دیکھ کر سیاح مبہوت ہوگئے

  


نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساحل پردیو ہیکل کچھوا دیکھ کر وہاں موجود سیاح مبہوت ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے والے درجنوں کشمیری نوجوان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایک دیوہیکل کچھوا سمندر سے باہر نکل آیا، لیدر بیک نامی کچھوﺅں کی نسل سے تعلق رکھنے والے کچھوے کو ساحل پر دیکھ کر سیاح خوشی سے پاگل ہوگئے۔ انہوں نے اس کی ویڈیوز بنانا شروع کردیں ۔ فلوریڈا کے ساحل پربہت بڑے کچھوے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

آئی جی اور سی سی پی او بتائیں ایک سال قبل لاپتہ ہونے والا انجینئر بازیاب کیوں نہیں ہوا؟ ہائی کورٹ

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کے مطابق کچھوا جزیرے پر انڈے دینے آیا تھا ، لوگوں کی نظریں جب اس پر پڑیں تو کچھوا تیزی کے ساتھ سمندر کی جانب چلنے لگا، سمندر کی جانب جاتے ہوئے کچھوا کبھی رکتا، کبھی اپنے جسم کو آگے کی جانب دھکیلتا، کچھ دیر ساحل پر گزارنے کے بعد کچھوا گہرے پانیوں میں غائب ہو گیا۔

لیدر بیک نامی کچھوﺅں کی یہ نسل معدومی کا شکار ہے اور فلوریڈا میں اس نسل کے چند ہی کچھوے باقی رہ گئے ہیں۔ ا ن کچھوﺅں کا وزن 700کلو گرام تک ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...