افغانستان میں امن کا حل سیاسی ہے، مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں:اعزاز چوہدری

افغانستان میں امن کا حل سیاسی ہے، مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں:اعزاز چوہدری
افغانستان میں امن کا حل سیاسی ہے، مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں:اعزاز چوہدری

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا حل سیاسی ہے،اگر عسکری حل ہوتا تو وہاں اب تک امن آ چکا ہوتا۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے 35 سال افغان مہاجرین کی میزبانی کی لیکن وقت کی ضرورت ہے کہ اب مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں۔

پانامہ کیس کا متوقع فیصلہ ،تحریک انصاف نے 7 اپریل کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن طلب کر لیا ،کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق امریکامیں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کا پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا،توقع ہے کسی اورملک کی سرزمین بھی ہمارے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔خطے کومحفوظ بنانے کے لیے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کوختم کیاجائے،جب بھی افغانستان میں بے امنی ہوئی پاکستان کو نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نکتہ چینی کی پالیسی سے ہٹ کر معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں،پاک چین راہداری خطے میں سب کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں ،ہم اخلاص سے کوششوں میں شریک ہونا چاہتے ہیں، افغان مہاجرین با عزت طریقے سے اپنے وطن واپس جائیں۔ہمسا یہ ملک میں امن کے لیے پاکستان اورامریکامل کرکام کرتے رہے ہیں اورمستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...