امریکی سفارتخانے کے تعاون سے 2 روزہ زرعی نمائش ” ڈان فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو “ کا آغاز ہوگیا

امریکی سفارتخانے کے تعاون سے 2 روزہ زرعی نمائش ” ڈان فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو “ ...
امریکی سفارتخانے کے تعاون سے 2 روزہ زرعی نمائش ” ڈان فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو “ کا آغاز ہوگیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکسپو سینٹر لاہور میں امریکی سفارتخانے کے تعاون سے 2 روزہ زرعی نمائش ” ڈان فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو “ کا آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں پاکستانی زرعی انڈسٹری کے علاوہ امریکی زراعت سے وابستہ سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

ایگری ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے مشن ڈائریکٹر جان گروارک نے کہا کہ 2009 سے اب تک امریکہ کی جانب سے مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے پاکستان کی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو 777 ملین ڈالر دیے جا چکے ہیں۔

”ڈان فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو “ نمائش میں یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر (یو ایس ڈی اے) کی جانب سے بھی سٹال لگائے گئے ہیں جن پر ان منصوبوں کے حوالے سے معلومات دی جا رہی ہیں جو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یو ایس ایڈ کے پراجیکٹس کی وجہ سے پاکستانی زرعی اجناس کی برآمدات میں 76 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ زرعی اجناس کی مجموعی فروخت 170 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...