یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر مسٹر جان نے پنجاب یونیورسٹی کے آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ میں فیکلٹی آف ایجوکیشن بلڈنگ کا افتتاح کردیا
لاہور(پ ر )یو ایس ایڈ کے پاکستان میں مشن ڈائریکٹر مسٹر جان گرورک نے آج انسٹیٹیوٰٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پنجاب یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن بلڈنگ کا افتتاح کیا۔تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نصر نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت ’کوالٹی ایجوکیشن‘ پر سرمایہ کاری کر رہی ہے کیونکہ ہمارے نزدیک ترقی اور زندگی کے معیار کا براہ راست تعلق تعلیم کے ساتھ ہے اور اساتذہ پر سرمایہ کاری معیاری تعلیم پر سرمایہ کاری کا پہلا قدم ہے ،یہ عمارت نہ صرف اساتذہ کی تربیت میں اہم کر دار ادا کرے گی بلکہ یہ پنجاب کی ترقی کا باعث بھی بنے گی ۔
اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان میں معیار تعلیم میں بہتری لانے کیلئے کیے جانے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
پنجاب یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آئی ای آر میں بنائی جانے والی فیکلٹی آف ایجوکیشن بلڈنگ 35000ہزار مربع فٹ پر محیط ہے ،جس میں 12کلاس رومز ،ہال ،لرننگ ریسورس سینٹر ،لیبارٹریز ،سیمنار روم اور انتظامیہ کیلئے دفتر شامل ہے ۔
پنجاب یونیورسٹی بھی پاکستان کی ان یونیورسٹیز میں شامل ہے جن میں یو ایس ایڈ 45ملین ڈالر سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔