حکومت پنجاب نے جدید آئیڈیاز کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کردیا

حکومت پنجاب نے جدید آئیڈیاز کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کردیا
حکومت پنجاب نے جدید آئیڈیاز کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کردیا

  


لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کے انفارمیشن اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کے لئے ”پنجاب ہیکتون کے نام سے جدید خیالات کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کو جدید دنیا کے مقابل کرنے کے لئے ”پنجاب ہیکتون کے نام سے نئے پروگرام کا آغاز کیاہے۔ یہ پروگرام مسائل کے حل کے لئے ایک جدید طریقہ ہے۔طلبہ وطالبات کی جانب سے دئیے گئے قابل عمل جدید تصورات کو صوبے بھر میں قابل عمل بنایا جائے گا۔طلبہ وطالبات” خواتین کو بااختیار بنانے ، صحت کی سہولیات ، دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے “ان موضوعات پر اپنے آئیڈیاز دیں گے۔یہ آئیڈیاز انفرادی اور اجتماعی طور پر جمع کرائے جا سکتے ہیں لیکن گروپ میں3سے زائد ممبران کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب ہیکتون پروگرام خواتین کو خوداختیار بنانے، صحت کی سہولیات ، دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور نوجوانوں کے لئے کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث ہوگا۔

اس پروگرام کے تحت رجسٹر طلبہ وطالبات اپنے اپنے مختص شدہ شعبے میں تحقیقی اور تنقیدی پراجیکٹ جمع کرائیں گے اور قابل عمل پراجیکٹ جمع کرانے والے افراد کو انعامات دئیے جائیں گے۔

 اپنا آئیڈیا جمع کروانے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : قومی


loading...