ایشیا ء میں کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں میں اضافہ جبکہ دوسر وں کو عدم پھیلاؤ کا درس دیتے ہیں:ملیحہ لودھی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایشیا ء میں کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ دوسر وں کو عدم پھیلاؤ کا درس دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں تخفیف اسلحہ اتحاد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے اس مہم کو کامیاب نہیں کیا جا سکا۔ ملیحہ لودھی نے نیوکلئیر سپلائیر گروپ NSGپر زور دیا کہ وہ نئی ممبر شپ کے لئے منصفانہ قانون سازی کرے،کسی مخصوص ملک کی نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت منفی اقدام ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کی گزشتہ سال اقوام متحدہ میں تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کو جوہری تجربات پر پابندی کی آفر کی تھی جس کا ابھی تک جواب نہیں آیا۔