فٹ بال ٹیم کی0-12 سے بدترین شکست ، پولیس نے کوچ اور کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

فٹ بال ٹیم کی0-12 سے بدترین شکست ، پولیس نے کوچ اور کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا
فٹ بال ٹیم کی0-12 سے بدترین شکست ، پولیس نے کوچ اور کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

  


میڈریڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہسپانوی ٹیم ایلڈین کی بارسلونا کی بی ٹیم کے 0-12 سکی بدترین شکست کے بعد پولیس نے میچ فکسنگ کے شبے میں کوچ اور 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کلب کے صدر ڈیوڈ ایگوئلر نے پولیس اور ہسپانوی فٹبال حکام کو کوچ اور ٹیم کے کھلاڑیوں کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی۔

حکومت پنجاب نے جدید آئیڈیاز کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایلڈن ٹیم کے کوچ اور2کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے شعبے میں گرفتار کر لیا۔ٹیم کو بارسلونا کی بی ٹیم سے 0-12 سے بدترین شکست ہوئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلڈین کے اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوچ فلیپو ڈی پیرو کے ساتھ ساتھ2 کھلاڑیوں اور کلب کو چلانے والے اطالوی سرمایہ دار کو بھی گرفتار کر کے ان سے سوالات کیے گئے۔

مزید : کھیل


loading...