جوہانسبرگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی شہری قتل

جوہانسبرگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی شہری قتل
جوہانسبرگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی شہری قتل

  


جوہانسبرگ، فیصل آباد (فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کے شہر لینزیاساﺅتھ(جوہانسبرگ ) میں پاکستانی شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ستیانہ روڈکے رہائشی طارق محمود ولد محمد طفیل کو ڈاکوﺅں نے ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت کو پاکستان منتقل کیا جائے گا،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے طارق محمود کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پاکستان ہائی کمشنر نجم الثاقب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مقتول طارق کی نعش کو جلد از جلد پاکستان بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں۔‎

مزید : فیصل آباد


loading...