یاماہا موٹر پاکستان کی جانب سے نئے ماڈل YB125Z کی رونمائی
لاہور(پ ر) یاماہا موٹر پاکستان نے مقامی ہوٹل میں اپنا نیا ماڈلYB125Z اپنے ڈیلر نیٹ ورک کو متعارف کرادیا۔ یاماہا موٹر پاکستان نے آج سے دو سال پہلے پاکستان میں نئی فیکٹری کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور پاکستان میں ایک نئے جذبے اور جدت کے ساتھ اپنے ماڈل YBR 125 اور YBR 125G متعارف کروائے تھے جو خاص طور پر نوجوانوں میں بے پناہ مقبول ہوئے ۔ آج کے نئے ماڈل YB 125Z کی بدولت اب مزید گاہک اس ماڈل سے مستفید ہو سکیں گے۔نیا ماڈل YB 125Z اپنے ہم پلہ ماڈلز کے مقابلے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، جیسے انجن بیلینسر، نئی کشادہ اور چوڑی سیٹ جس پر پوری فیملی باآسانی سفر کر سکتی ہے،ہیلوجن بلب کے ساتھ زیادہ روشن ، ہیڈلائیٹ ، سیلف اسٹارٹر ، گئیر پوزیشن انڈیکیٹر اور یہ سب ایک نہایت قوت خرید قیمت Rs. 115,900 میں دستیاب ہو گی۔یہ نیا ماڈل عوام کے لیے اپریل کے وسط تک دستیاب ہو گا۔اس موقع پر یاماہا موٹر جاپان کے ایگزیکٹیو جی ایم سیٹو نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے پانچویں بڑے موٹر سائیکل فروخت کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور یاماہا جاپان ،پاکستان کو آنے والے وقت میں مزید بڑی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
اس موقع پر یاماہا موٹر پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب ایشی کاوا نے YB125Z کو اپنے ڈیلرز کے لیے ایک نئے ہتھیار کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ’’ اس کارواں کے ساتھ ہم ایک اور قدم آگے بڑھا رہے ہیں جس کی بدولت ہمارے کسٹمر ایک اصل 125cc کا مزہ لے سکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یاماہا موٹر پاکستان آنے والے چند سالوں میں 100,000موٹر سائیکلیں بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے اور آج نئے ماڈل YB 125Z اس ٹارگٹ تک پہنچے میں زبرست مدد گار ثابت ہو گا۔‘‘
یاماہا پاکستان کے جنرل مینجر جاوید یعقوب نے کہا ’’نیا ماڈل YB125Z آج یاماہا کے 200سیلز ڈیلرز اور 500سے زائد سروس ڈیلرز کو متعارف کرایا جا رہا ہے اور یہ ماڈل پاکستان میں موٹر سائیکل کے چاہنے والوں کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یاماہا ڈیلرمیٹنگ کا اختتام اسی عزم کے ساتھ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی 125 cc مارکیٹ میں یاماہا کی YB125Z ہی اصل سواری ہے۔‘‘