”شاہد آفریدی سے کیا کہنا، وہ تو بس۔۔۔“ شاہد آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی تو بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ”تڑپ“ اٹھے، ایسا جواب دیدیا کہ ہر پاکستانی کو غصہ آ جائے گا

”شاہد آفریدی سے کیا کہنا، وہ تو بس۔۔۔“ شاہد آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ...
”شاہد آفریدی سے کیا کہنا، وہ تو بس۔۔۔“ شاہد آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی تو بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ”تڑپ“ اٹھے، ایسا جواب دیدیا کہ ہر پاکستانی کو غصہ آ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں پر بھارتی فوج کے حالیہ تشدد نے ایک مرتبہ پھر بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام کی جانب سے اس معاملے پر احتجاج تو کیا ہی گیا مگر سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی چپ نہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔5 ہزار روپے کی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کیلئے آیا یہ شخص 500 روپے والی ٹکٹ خریدنے والوں سے کیا کہتا رہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، ہر کوئی برا بھلا کہنا لگا کیونکہ۔۔۔ 
شاہد خان آفریدی مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف پھٹ پڑے جن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت چھیننے کیلئے معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن ایسا کرنے پر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ”تڑپ“ اٹھے اور ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر پاکستانی کو غصہ آ جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اس حوالے سے دو پیغامات جاری کئے اپنے پہلے پیغام میں انہوں نے لکھا ”مقبوضہ کشمیر میں ہولناک اور تشویشناک صورتحال جاری ہے ،معصوم کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے لوگوں کا قتل عام اور پرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہیں کہ اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ ادارے کہاںہیں اور یہ اس قتل عام کو روکنے کیلئے کوششیں کیوں نہیں کر رہے؟“


اس کے بعد انہوں نے اپنی وہ تصویر شیئر کی جو انہوںنے ’آئس کرکٹ‘ کے دوران ایک بھارتی خاتون مداح کے ساتھ لی تھی۔ یہ تصویر لیتے ہوئے خاتون نے ترنگا چھپایا تو شاہد آفریدی نے خود کہہ کر سیدھا کروایا تاکہ تصویر بہتر بن سکے۔ انہوں نے لکھا ”ہم سب کی عزت کرتے ہیں۔ اور ایک کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے یہ اس کی مثال ہے۔ لیکن جب بات انسانی حقوق کی ہو تو ہم اپنے معصوم کشمیریوں کیلئے بھی ایسی ہی توقع رکھتے ہیں“

کرکٹ کے میدان میں شاہد آفریدی کیساتھ بات بات پر الجھنے والے گوتم گمبھیر اب بھارتی ٹیم میں تو کافی عرصے سے نظر نہیں آئے لیکن شاہد آفریدی کیساتھ الجھنا اب بھی بند نہیں کیا۔ انہوں نے شاہد آفریدی کی ٹویٹس پر ایسا جواب دیا جس نے پاکستانیوں کو غصے میں مبتلا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں ہوتا تو پی ایس ایل کا یہ کھلاڑی شامل کرتا کیونکہ۔۔۔“ راجستھان رائلز نے سٹیو سمتھ کی جگہ کلاسین کو منتخب کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز ’ناراض‘ ہو گئے، پی ایس ایل کے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ بھارتی ’جل بھن‘ کر رہ جائیں گے 
گوتم گمبھیر نے لکھا ”ہمارے کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق شاہد آفریدی کے ٹویٹس پر ردعمل دینے کیلئے میڈیا نے مجھ سے رابطہ کیا۔ اس پر کہنے کیلئے ہے ہی کیا؟ آفریدی صرف ’یو این‘ کے بارے میں دیکھ رہے ہیں جس کا ان کی پسماندہ ڈکشنری میں مطلب ’انڈر نائنٹین‘ ہے یعنی ان کی ’عمر‘۔۔۔ میڈیا سکون کر سکتا ہے، شاہد آفریدی صرف اور صرف نو بال پر آؤٹ کرنے کا جشن منا رہے ہیں“

یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بھارتیوں نے گوتم گمبھیر کے ساتھ مل کر پاکستان، پاکستانیوں اور شاہد آفریدی کے بارے میں نازیبا باتیں شروع کیں تو پاکستانی بھی اپنے ملک اور ہیرو کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئے اور پھر ایک لفظی جنگ کا آغاز ہو گیا جو جلد تھمتا نظر نہیں آ رہا تھا۔

سمت نامی صارف نے لکھا ”گوتم بھائی، اصل مدعہ تو یہ ہے کہ ’بوائز پلیڈ ویل‘ تک تو مان لیا۔۔۔ پر اس ٹویٹ میں اتنی انگریزی کہاں سے لکھی لالہ بھائی نے“

زہرا نامی پاکستانی صارف نے لکھا ”انگریز چلے گئے، اپنے کتنے چھوڑ گئے“

عمیر علی نے لکھا ”کشمیر بنے گا پاکستان“

پارتھ نامی صارف نے لکھا ”جیسے بنگلہ دیش بنا ویسے ہی اب آزاد سندھ اور بلوچستان بنے گا!! “

سیف اللہ خان نے لکھا ” شاہد آفریدی کا مذاق اڑانے والا گوتم گمبھیر اس حقیقت کو نہیں دیکھ پا رہا کہ وہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ہزاروں کشمیریوں کی کوشش کا مذاق اڑا رہا ہے جنہوں نے اس تحریک کیلئے اپنی جانوں کے علاوہ نسلوں کو بھی وقف کر دیا“

حمزہ نے چیمپینز ٹرافی میں جسپریت بمرا کی نو بال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہاں، میں آپ کی بات سمجھ گیا ہوں، کشمیر بھی ویسے ہی آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا جیسے یہ میچ نکلا تھا“

معروف انگلش رائٹر ڈینس نے شاہد آفریدی اور گمبھیر کی تصویر شیئر کی جس میں آفریدی گمبھیر کو ’راستہ‘ دکھا رہے ہیں اور لکھا ”میں سب کچھ اس تصویر پر چھوڑ دیتا ہوں“

اشوک نے لکھا ”کچھ سال پہلے، میں گمبھیر کے ’اپنے‘ کشمیر میں کرکٹرز کے پوسٹر فروخت کرنے والی دکان پر گیا۔ وہاں کہیں بھی گوتم گمبھیر نظر نہیں آیا، اور زیادہ تر پوسٹر آفریدی کے تھے“

ہمایوں نے لکھا ”گوتم گمبھیر ہمیشہ یہ یاد کروانے کی کوشش کرتا رہتا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں یہ اب تک کا سب سے بڑا بے وقوف ہے“

رضا مہدی نے لکھا ”تم نے اپنے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔ آفریدی ناصرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ کا فخر ہے۔ آفریدی کیساتھ خود کا موازنہ کرنے کی کوشش مت کرو، تم اس کے سامنے کچھ نہیں ہو۔ میں اپنی بات دہرائے دیتا ہوں کچھ بھی نہیں“

احمد نے چوہے پکڑنے والے پھندے میں لگے پنیر کے ٹکڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”گمبھیر آ جاﺅ۔۔۔ تمہارا کھانا لگ گیا ہے“