’میرا تعلق کراچی سے ہے، میں نے ممبئی کے نوجوان سے شادی کی، لیکن پھر جب دلہن بن کر یہاں پہنچی تو آتے ہی۔۔۔‘ نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

’میرا تعلق کراچی سے ہے، میں نے ممبئی کے نوجوان سے شادی کی، لیکن پھر جب دلہن ...
’میرا تعلق کراچی سے ہے، میں نے ممبئی کے نوجوان سے شادی کی، لیکن پھر جب دلہن بن کر یہاں پہنچی تو آتے ہی۔۔۔‘ نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیاں تعلقات ہمیشہ سے تلخی کا شکار رہے ہیں اور اس تلخی کے اثرات سے دونوں ممالک کے عوام بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بھارت میں رہنے والوں کے لئے پاکستان میں اپنے عزیزوں کے ساتھ اور پاکستان والوں کے لئے بھارت میں اپنے عزیزوں کے ساتھ راہ و رسم برقرار رکھنا ایک آزمائش بن چکا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی لڑکی شادی کر کے ہمسایہ ملک چلی جائے تو سوچیں اسے کیسی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی سارہ حسین کی بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفٰی حسین کے ساتھ شادی غم اور خوشی کی ایک ایسی ہی داستان ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ حسین نے بھارتی نوجوان کے ساتھ شادی اور اس کے بعد پیش آنے والے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا”ہمارے لئے یہ فیصلہ روایات اور سکیورٹی چیکس کے بگولے میں پھنسنے کے مترادف ثابت ہوا۔ ہمارا ہنی مون سرکاری دفتروں کے چکر لگاتے گزرا اور ہمیں ممبئی منتقل ہوئے دو ماہ ہی گزرے تھے کہ ان کی نوکری بھی ختم ہوگئی۔ پہلے چند ماہ تو ہمارے لئے بہت ہی پریشان کن تھے۔ میرے خاوند بہت پریشان تھے اور میں ہر وقت آنسو بہاتی تھی۔ میں نے اپنے حالات کی پریشانی کے متعلق اپنے والدین کو بھی آگاہ نہیں کیا۔
وہ وقت ہمارے لئے بہت تکلیف دہ تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ ہماری زندگی کے کچھ انتہائی رومانوی پل بھی اسی وقت میں چھپے ہوئے ہیں۔ جب ہمارے پاس رات کے کھانے کے لئے پیسے نہیں ہوتے تھے تو ہم واک کرتے تھے اور آئس کریم کھا کر واپس آجاتے تھے۔ اس مشکل وقت میں میرے خاوند میرے لئے سب سے بڑا سہارا تھے۔ ہم اکٹھے ہنستے اور اکٹھے پریشان ہوتے تھے۔ ہر حال میں انہوں نے میرا بہت خیال رکھا۔ اس مشکل وقت میں ہی ہمیں احساس ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے لئے بہترین دوست تھے اور اپنی راہ میں آنے والی ہر مشکل سے لڑسکتے تھے۔“