احسان علی کو کراچی کی ٹی 20 ٹیم نے لینے سے انکار کیا تو انہیں لاڑکانہ کی ٹیم میں شامل کروا دیا ، پھر ٹورنامنٹ میں دونوں کا میچ ہوا تو احسان علی نے کیا کام کیا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجر نے زبردست واقعہ سنا دیا

احسان علی کو کراچی کی ٹی 20 ٹیم نے لینے سے انکار کیا تو انہیں لاڑکانہ کی ٹیم ...
احسان علی کو کراچی کی ٹی 20 ٹیم نے لینے سے انکار کیا تو انہیں لاڑکانہ کی ٹیم میں شامل کروا دیا ، پھر ٹورنامنٹ میں دونوں کا میچ ہوا تو احسان علی نے کیا کام کیا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجر نے زبردست واقعہ سنا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی چیمپین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجر اعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ سال قبل احسان علی کو کراچی کی ٹی 20 ٹیم میں شامل کرانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی جس کے بعد انہیں لاڑکانہ کی ٹیم میں شامل کروایا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ آج سے چار پانچ سال پہلے کراچی میں ٹی 20 کی ٹیم بنی تو میں نے کراچی کے کوچز سے کہا کہ احسان علی کو بھی دیکھیں لیکن انہوں نے ٹیم میں شامل نہیں کیا جس کے بعد میں نے دادو کے رہنے والے اپنے ایک دوست سے کہہ کر انہیں لاڑکانہ کی ٹیم میں شامل کروا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں کراچی اور لاڑکانہ کا میچ ہو گیا تو اس میں احسان علی نے کراچی والوں کی خاصی پٹائی کر دی جس کے بعد وہ مجھے کہنے لگے کہ یہ آپ نے کیا کیا؟ احسان علی کو لاڑکانہ کی ٹیم میں شامل کروا دیا تو میں نے کہا کہ آپ سے پہلے ہی کہا تھا کہ اس بچے کو دیکھیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے بعد بھی کراچی والوں نے کبھی اسے ٹی 20 ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update