مردان میں جاپانی حکومت کے تعاون سے پنک بس سروس کا افتتاح

مردان میں جاپانی حکومت کے تعاون سے پنک بس سروس کا افتتاح
مردان میں جاپانی حکومت کے تعاون سے پنک بس سروس کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ویب ڈیسک) مردان میں جاپانی حکومت کے مالی تعاون سے پنک بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا، شہر میں 7 بسیں چلائی جائینگی، منصوبے پر 7 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب خیبر پختون خوا ہاوس مردان میں منعقد ہوئی جس میں اراکین اسمبلی عبدالسلام افریدی، ملک شوکت، طفیل انجم، ساجدہ حنیف، رکن قومی اسمبلی شاہین سیف اللہ، ضلع ناظم احتشام خان، ڈی سی مردان محمد عابد، منصوبے کی کنٹری ڈائریکٹرمس سمیتا اور مرد وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔منصوبے کے تحت شہر میں 7 پنک بسیں چلائی جائینگی۔

سات بسوں میں چار بسیں مردان پہنچ گئیں، شہر میں مختلف شاہراہوں پر ویٹینگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ منصوبہ جاپان حکومت کی تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ بسوں میں اے سی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی سہولت دستیاب ہو گی جبکہ بسوں کے ڈرائیور مرد اور کنڈکٹر خواتین ہوں گی۔افتتاح کے موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ منصوبہ خواتین کےلئے ایک تحفہ ہے اور اس سے انہیں شہر کے اندر سفر میں آسانیاں ہوں گیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں یہ منصوبہ ایبٹ آباد میں شروع کیا جائے گا۔