ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں۔ اللہ آپ پر بھی اپنا رحم فرمائے گا۔آپ کو اپنے اندر کے معاملات بڑی جلدی سے ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ گڑ بڑ تو دکھائی دیتی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج ہر طرح کی نحوست وغیرہ سے آزاد ہیں۔ اس وقت کوئی بھی چیز کا اثر باقی نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب بالکل بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں، کامیابی ملے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اندازے سے زیادہ کامیابی ملے گی اگر آپ کی نیت صاف رہے گی اور معلوم ہوتا ہے جیسے پردہ غیب سے آپ کو اہم مدد ملنے کی توقع ہے اور عرصے بعد قسمت مہربان ہو رہی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کچھ لوگ آپ کو تنگ کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج کا دن حفاظت کرنے کے لئے اہم ہے۔ ایک بات تو آپ کے سامنے ٹوٹل اوپن ہو جانے کی امید ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صدقے کا عمل اس لئے بھی ضروری ہے کہ مخالفین ابھی اپنی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں اور آپ کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ آج کا دن اپنی تمام غیر ضروری مصروفیات ترک کرنے کا ہے۔
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج شام تک زحل آپ کے زائچے سے نکل جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آپ تمام قسم کے اثرات سے نجات مل جائے گی اور شام تک آئندہ کے لئے اچھی خبریں ملنا شروع بھی ہو جائیں گی۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صبح کو تین پاؤ کوئی سا بھی گوشت لے کر اپنے اوپر سے وار کر پرندوں کو ڈال دیں۔ اس سے آج سارا دن کی نحوست ختم ہو جائے گی اور کوئی خوشگوار خبر بھی مل سکتی ہے۔
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج ایک اچھا اور خوشگوار دن ہے۔ آپ کا ستارہ بلند ہے اور اہم مقاصد میں کامیابی کے اشارے کر رہا ہے۔ اگر آپ نے آج پتے ٹھیک انداز سے کھیلے تو وارے نیارے ہو جائیں گے۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دو بھوکے افراد کو ہو سکے تو کھانا کھلا دیں۔ اس عمل سے آپ اس مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کا آج کل شکار ہیں۔ آپ کو اپنوں کی مخالفت کا سامنا زیادہ تنگ کر رہا ہے۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ابھی بھی وقت ہے۔ اپنے تمام معاملات ٹھیک کر لیں اور سچی توبہ کرکے دوبارہ سیدھے راستے پر ا جائیں تو اچھا ہے، تاکہ ان حالات سے بحکم اللہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ قسمت مہربان ہے۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے آج ایک خوشخبری دینے والا دن ہے اور آج کسی طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ جادو ٹونے وغیرہ سے بھی نجات مل رہی ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کسی بڑے کام میں کامیابی ملنے کی امید ہے۔ آپ جس غیر متوقع انداز سے ستاروں کی نحوست سے آزاد ہوئے ہیں۔ آپ کو تواللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے۔اب آگے بھی اچھا ہی ہوگا۔