برطانیہ میں پاکستانی نرس کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئی
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی نرس برطانیہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی پہلی نرس بن گئیں۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق اریمہ نسرین ویسٹ مڈ لینڈز کے ہسپتال میں سانس کی کمی کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر تھیں ۔تین بچوں کی والدہ اریمہ نسرین کی صحت بھی ٹھیک تھی ،پہلی مرتبہ 13مارچ کو علامات محسوس ہوئیں جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے بیماری سے صحت یابی کی طرف جا رہی تھیں۔برطانوی ہسپتال میں وہ برسوں سے کام کررہی تھیں اور 2 ہفتے قبل مریضوں کی نگہداشت کے دوران وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں تھیں۔