شامی پناہ گزینوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
لندن (اے پی پی) ہیومن رائٹس واچ کے مطابق لبنان میں کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے شامی پناہ گزینوں کے ساتھ امتیازی سلوک اپنایا جا رہا ہے۔ اس ادارے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس ضمن میں متعارف کردہ پابندیوں میں بالخصوص پناہ گزینوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ایچ آر ڈبلیو کے مطابق مارچ کے اوائل سے آٹھ میونسپل کیمٹیوں میں جزوی طور پر کرفیو نافذ ہے، جس سبب پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کافی محدود ہو گئی ہے۔ انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے سہ پہر ایک بجے تک باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ لبنان میں ایک ملین سے زائد شامی پناہ لیے ہوئے ہیں جس کو ایسے حالات میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے اور اس حوالے سے ہیومن رائٹس واچ نے اس کا نوٹس لیا ہے۔