دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کرونا کے 87فیصدکیسز بڑھے ہیں، مراد علی شاہ

دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کرونا کے 87فیصدکیسز بڑھے ہیں، مراد علی شاہ

  

کراچی (آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کرونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کے کرونا وائرس کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے کوارڈینیٹر حارث، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کرونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں، ان میں 273 زائرین جو سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلاؤ کو کم کرنا ہوگا۔

مراد علی شاہ

مزید :

علاقائی -