مناواں، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، شہری جاں بحق

  مناواں، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، شہری جاں بحق

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)تھانہ مناواں کی حدود میں قتل کی واردات، ملزمان نے عابد نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے عابد نامی شخص پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عابد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلا ع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی، ایس ایچ او مناواں کا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -