ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اعجاز رشید کی زیرِنگرانی ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث230 ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں میں ملوث گینگ کے 03 ملزما ن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 02 ملزمان کے قبضہ سیپسٹلزاور گولیاں برآمدکی گئیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے3کلو490گرام چرس اور287 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران10ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 28اشتہاری و عدالتی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لاؤڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر163ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -