دیرینہ رنجش پرسوئی گیس ملازم اغوا،ورثا کاپولیس اورملزموں کیخلاف احتجاج

دیرینہ رنجش پرسوئی گیس ملازم اغوا،ورثا کاپولیس اورملزموں کیخلاف احتجاج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ سے باا ثر افراد نے سوئی گیس ملازم کو 3لاکھ تاؤن کیلئے اغواکرلیا، اہل علاقہ کا پو لیس اور ملزمان کے خلاف احتجاج مین سٹرک بلاک کر دی۔تفصیلات کے مطا بق احمد ٹاؤن بسی موڑ شریف پورہ،کے رہائشی لیا قت نا می کا 30سالہ بیٹا وسیم شہزاد سوئی گیس کے محکمہ میں کام کر تا ہے،گز شتہ روز ملزمان شاہد،میاں نفیس،رزاق،وغیرہ نے مین سٹرک سے گن پوائنٹ پر زبردستی اغوا کر کے لے گئے،15پر کال کر نے کے باوجود پو لیس موقع پر نہ پہنچی،مظاہرین نے سٹرک بلاک کر دی،مغوی کے ولد لیاقت فوجی نا می نے بتا یا کہ میرئے بیٹے کو چند روز قبل بھی ملزمان نے اغوا کیا تھا۔

جس کا مقد مہ درج ہے،گز شتہ روز دوبارہ اغوا کرکے تین لاکھ روپے تاؤان مانگ رہے ہیں، میرئے بیٹے کے فون نمبر سے ہی فون کر رہے ہیں۔ایس ایچ او قمر عباس نے بتا یا کہ ہم جلد مغوی کو بازیاب کر لیں گے ان کی ملزمان سے ذاتی رنجش چلی آ رہی ہے۔

ڈی ایس پی،باغبانپورہ،کی یقین دہا نی پر ہم لوگ تھا نہ میں آ گئے ہیں مجھے خدشات ہیں کہ میرئے بیٹے کو ملزمان قتل نہ کر دی جو علاقہ میں بدمعاش ہیں،میری آ ئی جی پنجاب سے مدد کی اپیل ہے کہ میرئے بیٹے کو فوری بازیاب کیا جائے اور ملزمان کو سزا دی جا ئے۔

مزید :

علاقائی -