پنجاب پولیس کے 123 سب انسپکٹرز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب پولیس کے 123 سب انسپکٹرز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پولیس پنجاب آفس کے حکم پر پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کے عہدے سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں پانے والے 123 سب انسپکٹروں کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سنیارٹی اور بہترین ریکارڈ کے حامل لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورسے تعلق رکھنے والے 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ جس میں ترقیوں کے لئے ہزاروں سب انسپکٹرز کے ناموں کا جائزہ لیا گیا۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کے 25، بہاولپور کے 11، ڈی جی خان کے 2، فیصل آباد 5، گوجرانوالہ 16، ملتان 19، راولپنڈی 13، ساہیوال 7، سرگودھا 14اور شیخوپورہ کے 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

مزید :

علاقائی -