شہری کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں،بابرسعید
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے شہری پنجاب حکومت کے وضع کردہ طریق کار کی پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اپنے،اپنے خاندان اور معاشرے کی حفاظت یقینی بنائیں۔شہری انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہرنہ نکلیں اور 144 کی پابندی پر سختی سے عمل کریں۔حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جمعتہ المبارک کی ادائیگی کے حوالے سے نمازیوں کے لئے مساجد میں آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر کی ہدایت پر شہر بھر کی مساجد اور دیگر اہم مقامات پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.
،پولیس افسران نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں نے مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔