تلخ کلامی پر فائرنگ،ایک شخص زخمی

تلخ کلامی پر فائرنگ،ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پھول نگر(نمائندہ خصوصی)معمولی توں تکرار پر کاشتکاروں میں گولیاں چل گئیں،نوجوان شدید زخمی۔ ڈھانہ رتن سنگھ منڈی فیض آباد کے رہائشی محمد اصغر نے امانت کے ساتھ ملکر نتھے جاگیر میں حاجی سخی سے زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے جسے امانت اکیلا کاشت کرنا چاہتا تھا۔

مالک زمین کے ڈیرے پر دونوں میں توں تکرار ہوگئی جس پر امانت نے اپنے بھائیوں کو بلا لیا بات بڑھی توانہوں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اصغر کا بیٹا شاہد شدید زخمی ہوگیا۔
مضروب کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا۔پولیس تھانہ صدر نے مدعی کی درخواست پر امانت،لطیف اوراسلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -