تبلیغی اجتماعات کے شرکاء سے رابطے میں رہنے والوں کو الگ رکھنے کا حکم

تبلیغی اجتماعات کے شرکاء سے رابطے میں رہنے والوں کو الگ رکھنے کا حکم

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں تبلیغی اجتماع اور شرکاء کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات جاری کردیں، تبلیغی مراکز میں شرکاء کو آئسولیشن میں رکھنے اور ان کو ملنے والے عزیز و اقارب کو دس روز تک گھروں میں الگ رکھنے کا حکم دیدیا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے تبلیغی مراکز میں آنے والوں کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلہ میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو پیار سے ڈیل کیا جائے، ان افراد کو ہر طرح کی خوردونوش اورروزمرہ کی اشیا کی ترسیل یقینی بنائے جائے، ان کے ساتھ کوئی باہر سے ملنے آئے نہ یہ کس کو ملیں۔ تبلیغی جماعت کے دیگر ارکان جن افراد سے ملے ہیں انہیں بھی 10روز گھروں میں آئسولیشن کی حالت میں رکھا جائے، ان کی جماعت کے عہدیداران اور انتظامیہ کے ذریعے تمام ہدایات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔31 مارچ کو لاہور میں منعقد تبلیغی اجتما ع کے 100 شرکاء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اجتما ع کو روک دیا گیا۔

اور اس میں شرکت کرنے والوں کی سکریننگ کیلئے فہرست تیار کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -