فیصل آباد، پولیس تھانوں میں دبک کر بیٹھی رہی، سنسان سٹرکوں پر ڈاکو راج: شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

فیصل آباد، پولیس تھانوں میں دبک کر بیٹھی رہی، سنسان سٹرکوں پر ڈاکو راج: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں کرونا وائرس کے باعث جہاں شہری گھروں میں دبکے پڑے ہیں وہاں پولیس بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہی اور اس نے شہریوں سے سماجی فاصلہ بڑھا دیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 32وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے نقدی وطلائی زیورات‘ چھ موٹر سائیکلیں‘مویشی‘ایک درجن سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران واردات میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیلز مین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے سیل مین ریاض سے نقدی‘ موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہوتے ہوئے اگلے چوک میں ایک اور راہگیر کو بھی لوٹ لیا۔سیل مین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اورسجاد سے 95ہزار‘ موبائل‘ جاوید سے 30ہزار‘ موبائل‘محمود الحق‘صدیق‘ شاہد‘عنایت‘ جاوید‘ عمر دراز‘ راشد عمر فاروق‘نجم اور شہزاد سے نقدی‘ موبائل فونز‘ طارق پرویز اور سلمان سے موٹر سائیکلیں‘ نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ جاوید اور معین کے گھروں کاشف‘ارشد‘ باسط‘ عباس اور عرفان کی دکانوں‘ ذیشان‘ راشد اور آصف کے موبائل فونز‘ کامران‘ عرفان اور تنویر کے مویشی‘امین‘ فیضان‘ فہیم اور شاہ زیب کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔
ڈاکے،فیصل آباد

مزید :

علاقائی -