ڈاکو ؤں نے ساڑھے 11لاکھ لوٹ لئے، گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی چوری

ڈاکو ؤں نے ساڑھے 11لاکھ لوٹ لئے، گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی چوری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق باٹا پور میں ڈاکوؤں نے ناصر کے گھر سے 4 لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے لقمان کے گھر سے 3 لاکھ کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے اسد سے1 لاکھ45 ہز ار کی نقدی، زیورات،مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے1 لاکھ 25ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے انوار کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ساندہ میں ڈاکوؤں نے رحمان سے 75ہز ار کی نقد ی اور دیگر سامان۔شادباغ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے ماجد کی فیملی سے60 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے ریاض کی فیملی سے 45 ہز ارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ گلشن راوی اور شادمان سے گاڑیاں، شاہدرہ،ہنجروال اور برکی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -